ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈرامہ فیسٹیول ”اینسیمبل“ کے اختتام پر مختلف زمرات میں انعامات تقسیم کئے گئے

ڈرامہ فیسٹیول ”اینسیمبل“ کے اختتام پر مختلف زمرات میں انعامات تقسیم کئے گئے

Sun, 07 May 2017 21:07:11    S.O. News Service

علی گڑھ، 7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے ڈرامہ کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ ڈرامہ فیسٹیول ”اینسیمبل“ کے اختتام پرمختلف زمرات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ سب سے بہترین اداکار کا انعام شبھونیت چٹرجی، اداکارہ کا رضیہ خانم اورہدایت کار کا انعام ظفر عباس کو دیا گیا جبکہ فیسٹیول کی پہلی مکمل فاتح ٹیم ڈرامہ ڈیلرس اوردوئم فاتح ٹیم تھرڈ تھیٹر ٹرپ رہیں۔مونو ایکٹنگ میں اول انعام طوبیٰ جعفر اوردوئم انعام شبھونیت چٹرجی کو دیا گیا۔ممکری میں پہلاانعام احمدفرازاوردوسراانعام سرفراز کو دیا گیا۔ منی ناٹک مقابلہ میں ڈرامہ ڈیلرس کی اسکٹ”طوطا“ کو اول انعام اور ”کرّے کلاکار“کی اینٹیک رومیو کو دوئم انعام دیاگیا۔ سب سے بہترین اسکرپٹ کا انعام رضیہ خانم و معظم احمد کو ناٹک”جھوٹا سچ“ کے لئے دیا گیا۔ سب سے بہترین مزاحیہ اداکار کا انعام فرقان انور کو دیا گیا۔ ججیز کی ٹیم میں محترمہ نیتی پھول رنگ بازتھیٹرگروپ،ممبئی، اسی گرپ کے ڈائرکٹر عمران رشید، امجد خاں، نسیم اشرف، آر جے اسعدشامل تھے۔ اختتامی تقریب میں 5ناٹک پیش کئے گئے۔ ”لاسٹ وینچرس، ”دیا بجھ گیا، ”آتنکی کلاکار“، ”چیخ“،”کرّے کلاکار“،”بلیدان“ اورتھرڈتھیٹرٹرپ کی ”کالی تختی“ پیش کئے گئے۔ نظامت کے فرائض محمد مطیب امام اور ان کی معاون ایوا وارشنی نے انجام دیئے۔ ہر ناٹک کے بعد پانچوں ٹیموں نے ممکری بھی پیش کی۔ ناٹک”دیا بجھ گیا“ کشمیر میں دہشت گردی سے متاثر علاقے کے درمیانی خاندان کی کہانی ہے۔ناٹک”چیخ“ میں پاکستان کے پیشاور کے ایک اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے درد کو بیان کرتا ہے، رویندر ناتھ ٹیگور کا تحریر کردہ ناٹک”بلیدان“ منادر میں چلی آرہی بلی کی رسم پر طنز کرتا ہے۔مقابلہ میں ناٹک”جھوٹا سچ“ جو ایک انگریزی ناول لالیٹا پر منحصر ہے۔ اس میں ناٹک کا خصوصی اداکار ”جوسیف“ بھول سے ایک بارہ سال کی لڑکی کا استحصال کرتا ہے جس کے بعد وہ خودکشی کرلیتا ہے۔ مقابلہ میں اول فاتح کا انعام ناٹک ”کالی تختی کوملاجوکہ سعادت حسن منٹو کی کہانی ”کھول دو“ پر منحصر تھا اور جو تقسیم کے وقت ہوئے ایک واقعہ کو پیش کرتا ہے۔ اس کی ہدایت جعفرعباس نے دی۔


 


Share: